یمنی فوج نے نیا بیلسٹک میزائل بنا لیا / آل سعود کے ماتھے پر پسینہ + تصاویر


یمنی فوج نے نیا بیلسٹک میزائل بنا لیا / آل سعود کے ماتھے پر پسینہ + تصاویر

یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے 400 کلومیٹر تک مارنے والا نیا بیلسٹک میزائل بنا لیا ہے جس سے آل سعود کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے دور تک مار کرنے والا ایک نیا بیلسٹک میزائل تیار کر لیا ہے جس کا نام قہر M2 رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ بیلسٹک میزائل قہر 2،  قہر 1 سے زیادہ بہتر اور تباہ کن ہے۔

میزائل قہر2 کی رینج400 کلومیٹر اور وزن 350 کلوگرام ہے۔

یمنی فوج کی اس کامیابی سے آل سعود کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج کا کہنا ہے کہ جب تک سعودی اتحادی افواج یمن پر حملے بند نہیں کریں گے تب تک میزائل حملے جاری رہیں گے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری