ایران کا جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی ضرورت پر زور


ایران کا جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی ضرورت پر زور

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا.

تسنیم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے علی خوشرو نے  بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا.

انہوں نے جوہری ہتھیار رکهنے والی ریاستوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ ایران ان ہتھیاروں کی مکمل خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہیروشیما اور ناگاساکی میں ایٹمی ہتھیاروں کے دھماکے کر کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی اور لاکھوں بے گناه لوگ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا.

انہوں نے واضح کیا کہ ایران، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے لاحق خطرات سے اچھی طرح واقف ہے۔

انہوں نے اس خطرے سے انسانیت کو بچانے کے لئے سفارتی کوششوں میں حصہ لینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

علی خوشرو نے مزید کہا کہ جب تک جوہری ہتھیار موجود ہیں، تب تک اس دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں ۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری