یونان اور ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 30 افراد کی پاکستان آمد
بے نظیر ایئرپورٹ پرگزشتہ روز یونان سے براستہ بحرین آنے والی نجی ایئرلائن سے پاکستانی وطن واپس بھجوائے گئے۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یونان اورترکی سے 30 پاکستانی بھجوا دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بے نظیر ایئرپورٹ پرگزشتہ روز یونان سے براستہ بحرین آنے والی نجی ایئرلائن سے پاکستانی وطن واپس بھجوائے گئے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پاکستانی انسانی سمگلروں کو لاکھوں کی ادائیگی کر کے غیر قانونی طور پر زمینی راستہ سے یورپی ممالک جانا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ پچھلے 3 سال میں مختلف ممالک سے کم از کم 266،000 پاکستانی بے دخل ہوچکے ہیں۔ ان ممالک میں سر فہرست سعودی عرب ہے جہاں سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ پاکستانی ڈی پورٹ کئے جا چکے ہیں۔