جرمن پولیس کا افغان طالبان کمانڈر گرفتار کرنے کا دعوی


جرمن پولیس کا افغان طالبان کمانڈر گرفتار کرنے کا دعوی

جرمن پولیس نے ایک مشتبہ افغان طالبان کمانڈر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق گرفتار ہونے والے مبینہ افغان طالبان کمانڈر پر ایک دہائی قبل فوجی قافلے پر حملے کا الزام ہے۔ اس حملے میں 16 امریکی اور افغان فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

فیڈرل پروسیکیوٹر افسر نے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے افغان طالبان کمانڈر کی شناخت 30 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جسے جنوبی ریاست بواریا سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پروسیکیوٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ مشتبہ طالبان کمانڈر نے مبینہ طور پر 2002 میں تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

جبکہ 2004 میں اس نے اپنے متعلقہ یونٹ کی کمان سنبھالی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ گرفتار کمانڈر متعدد غیر ملکی اور افغان فوجیوں پر حملوں میں ملوث ہے، ان میں سے ایک حملہ ایک ایسے فوجی قافلے پر کیا گیا تھا جس میں راکٹوں اور دو بم دھماکوں کے ذریعے 7 سے 8 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

مبینہ افغان طالبان کمانڈر سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری