افغانستان کا اپنی خصوصی ایلیٹ فورس کی تعداد دوگنی کرنے کا منصوبہ


افغانستان کا اپنی خصوصی ایلیٹ فورس کی تعداد دوگنی کرنے کا منصوبہ

افغانستان نے ملک میں خصوصی ایلیٹ فورس کی تعداد دوگنا کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت سترہ ہزار فوجی خصوصی فورسکے طورپر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تاہم طالبان شرپسندوں کے حالیہ حملوں کے تناظر میں اس فورس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہا کہ ہماری کمانڈو فورسکو مضبوط بنانا ہوگا اور انہیں بہتر طور پر مسلح کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ افغانستانکے پاس ملک بھرمیں کارروائیوں کیلئے تین لاکھ فوجی ہیں جن میں خصوصی فورس بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل افغان صدر اشرف غنی نے ملک میں داعش سمیت 20 دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری