بحرین کی پارلیمنٹ کے سابق رکن کو 10 سال قید کی سزا


بحرین کی پارلیمنٹ کے سابق رکن کو 10 سال قید کی سزا

بحرین کی نام نہاد عدالت نے سابق رکن پارلیمنٹ، قائد حزب اختلاف شیخ حسن عیسی کو 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی نام نہاد عدالت نے قائد حزب اختلاف "شیخ حسن عیسی" کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

شیخ حسن عیسی کو دوسال سے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے اب بحرین کی آل خلیفہ عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنا کر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

دوسال قبل شیخ عیسی قاسم کو منامہ ائیر پورٹ سے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 14 فروری 2011 سے بحرینی عوام آل خلیفہ کے مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

دو ہزار گیارہ سے اب تک بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اس کے باوجود امریکہ سمیت بعض ممالک آل خلیفہ کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ آل خلیفہ، بحرین میں تمام بااثر شخصیات، علمائے دین، سرگرم انسانی حقوق اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری اور قید و بند کے ذرئعے  ملک کے سیاسی میدان کو خالی کرکے افراتفری پیدا کرنے اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو تنہا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری