اردن میں عرب لیگ اجلاس کا آغاز


اردن میں عرب لیگ اجلاس کا آغاز

عرب لیگ کا اٹھائیسواں سربراہی اجلاس آج اردن کے شہرعمان میں ہورہا ہے جس میں خطے کے سیاسی مسائل، دہشت گردی کیخلاف جنگ اورعرب ملکوں کے درمیان تعاون پر غور کیا جارہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عرب لیگ کا اٹھائیسواں سربراہی اجلاس آج اردن کے شہر عمان میں ہورہا ہے جس میں خطے کے سیاسی مسائل، دہشت گردی کیخلاف جنگ اورعرب ملکوں کے درمیان تعاون پر غور کیا جارہا ہے۔

عرب لیگ اجلاس کی افتتاحی تقریب کا آغاز موریطانیہ کے صدر کے خطاب سے کیا گیا۔

موریطانیہ کے صدر محمد عبدالعزیز نے اپنی تقریر میں کہا خطے میں امن و امان کی گھمبیر صورت حال نے عرب ممالک پر نہایت برے اثرات مرتب کئے ہیں۔

انہوں نے عرب ممالک پر زور دیا کہ خطے کے امن و امان کے لئے کوششیں تیز کریں۔

محمد عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ عرب ممالک میں غیرعرب ممالک کی دخالتوں کا سد باب ہونا چاہئے۔

محمد عبد العزیز نے اپنی تقریر کے آخر میں عرب لیگ کی صدارت اردن کے بادشاہ کے حوالے کردی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری