اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی 30 ویں سالانہ مرکزی کنونشن اختتام پذیر / فضل اصغری پھر سے صدر منتخب


اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی 30 ویں سالانہ مرکزی کنونشن اختتام پذیر / فضل اصغری پھر سے صدر منتخب

فضل حسین اصغری 30ویں سالانہ مرکزی کنونشن میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے دوسری بار مرکزی صدر بن گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے30 ویں سالانہ مرکزی 3 روزہ انوار ولایت کنونشن کا آغاز بھٹ شاہ میں جمعہ کے روز خدا تعالے کے بابرکت نام سے کیا گیا۔

کنونشن کی پہلی نشت کا آغاز مرکزی صدر برادر فضل حسین اصغری کے افتتاحی کلمات سے ہوا جس میں انھوں نے تمام اصغری کارکنوں کا کثیر تعداد میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

نشست میں تمام ڈویژن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس میں تمام ڈویژن کے نمائندوں نے اپنی سالانہ کارکردگی کی  رپورٹ پیش کی۔

کنونشن کے دوسرے روز پہلی نشست کا آغا ز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد ملک بھر سے آئے ہوئے علماء کرام نے درس دیے۔

علامہ میر مقصود حسین ڈومکی، علامہ علی بخش سجادی، ڈاکٹر زاہد حسین زاہدی، دانشور معظم استاد اخلاق احمد اخلاق، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ غلام قمبر کریمی، علامہ مختار امامی سمیت دیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انوار ولایت ہی ہے جو انسانیت کی نجات کا واحد حل ہے۔

آج کے اس دور میں جہاں ہر طرف دہشتگردی اور ظلم ہو تو ہمیں انوار ولایت کی طرف لوٹنا ہوگا، اگر نور اور روشنی کی تلاش ہے دنیا کو تو دنیا کا اندھیرے ظلم و جبر سے نکلنے کا نظام ولایت  ہی ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ عالمی دہشتگرد آج بھی ملت جعفریہ سے ڈرتا ہے اور ولایت فقی سے گھبراتا ہے۔

انھوں نے امام خمینی ؒ کے فرمان کی نقل کرتے ہوئے کہا کہ جس سے امریکہ ناراض ہو اس سے اللہ راضی ہوتا ہے۔

مزید علماء نے کہا اصغریہ ملک پاکستان میں اصلاحی تنظیم ہے جو معاشرے کو قرآن اور خدا کے نزدیک کرنے میں مصروف عمل ہے۔

انھوں نے اپنے خطاب میں انقلاب اسلامی کے حوالے سے کہا کہ الہیٰ قیادت معاشرے میں حقیقی انقلاب لاسکتی ہے۔

انھوں نے بتایا اگر خواص کے اندر بصیرت ہو تو عوام کو صحیح راستے کی طرف لے آتے ہیں ہمیں حق کو پہچاننا چاہیئے شخصیت کے پیچھے نہ چلیں بلکہ اصل چیز حق کی پہچان ہے۔

اصغریہ شعبہ خواتین کی کثیر تعداد بھی کنونشن میں شریک تھی۔

کنونشن کے تیسرے روز یوم زھرا سلام اللہ علیہا کے نام سے جلسہ منعقد کیا گیا جس میں تنظیمی اور علماء کرام نے خطابات کیے اور بی بی فاطمۃ زھرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر روشنی ڈالی۔

مرکزی صدر برادر فضل حسین اصغری نے کابینہ سمیت استعفی دینے کا اعلان کیا تاہم ایک بار پھر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے نئے 30 ویں میرکارواں برادر فضل حسین اصغری کو مرکزی صدر بنا دیا گیا۔

جس کے بعد انہوں نے صدارتی خطاب کیا اور تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری