غذائی قلت اور وبائی امراض؛

تھر میں بچوں کی موت کا سلسلہ پھر شروع / 3 مزید گودیں سونی

خبر کا کوڈ: 1366560 خدمت: پاکستان
تھر

تھرمیں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید تین بچے دم توڑگئے جس سے کل ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تھر میں بچوں کی غذائی قلت اوروبائی امراض سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ سول اسپتال مٹھی میں مزید تین بچے جان کی بازی ہار گئے۔

تھرمیں بچوں کی غذائی قلت اوروبائی امراض سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں مزید تین بچے دم توڑ گئے۔

سول اسپتال میں جان کی بازی ہارنے والے بچوں میں 4 سالہ دانش، 4 روز کا عادل اور2 روز کا ایک نومولود شامل ہے۔

رواں ماہ غذائی قلت سے ہلاک بچوں کی تعداد 23 جبکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ہلاک بچوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال تھرپارکر کی چاروں تحصیلوں مٹھی، چھاچھرو، ڈیپلو اورنگرپارکر میں سیکڑوں بچے غذائی کمی کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے تھے اور بدقسمقی سے رواں سال بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری