تمباکو نوشی پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ آٹھ ہزار گھر اجاڑ دیتی ہے


تمباکو نوشی پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ آٹھ ہزار گھر اجاڑ دیتی ہے

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 6 لاکھ نوجوان پاکستان میں ہر سال سگریٹ نوشی کی لعنت کا شکار ہو رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان میں تمباکو نوشی کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی سطح پر تصویری انتباہ کا سائز اسی فیصد بڑھایا گیا ہے، پاکستان میں بھی اس پر عمل درآمد کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو دی نیٹ ورک اور خرم ہاشمی کوایلیشن فار ٹیبیکو کنٹرول کے سربراہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان پرانے قانون کے تحت تصویری وارننگ کو اسی فیصد بڑھانے کی پابند ہے۔

اس اقدام سے ہم عالمی سطح پر ایک ذمہ دار قوم کے طور پر سامنے آئیں گے۔

پاکستان ان گنے چنے ممالک میں سے ہے جہاں نوجوان بڑی تعداد میں موجود ہیں، نوجوانوں کی اس بڑی تعداد کو تمباکو نوشی کی لعنت سے بچایا جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری