گجرات: سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں پر موت برسا دی، 5 مارے گئے


گجرات: سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں پر موت برسا دی، 5 مارے گئے

گجرات میں آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان نے دہشتگردوں کے لئے زمین تنگ کر دی ہے۔ آپریشن ردالفساد کے تحت انسانیت دشمنوں کے خلاف کامیابی سے کارروائیاں جاری ہیں۔

تازہ واقعہ میں گجرات کے علاقے کنجا میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اداروں کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 5دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگرد گجرات اور کھاریاں میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاتے تھے۔

دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق القائدہ اور تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کا عمل کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری