اسلام آباد: پاکستان بحرین کانفرنس برائے کاروباری مواقع کا آغاز


اسلام آباد: پاکستان بحرین کانفرنس برائے کاروباری مواقع کا آغاز

کاروباری مواقع کے بارے میں دوسری پاکستان بحرین کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان اوربحرین کے وزرائے تجارت کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

اس سے دونوں ملکوں کے درمیان کاروبارکے مزید مواقع تلاش کرنے اورتجارت کو فروغ دینے کی راہ ہموار ہوگی۔

دوسری جانب پاکستانی سفیر جاوید ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بحرین کے تجارتی تعلقات میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بحرینی تاجروں کی پاکستان آمد حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا اعتراف ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری