نواز شریف کی بحرینی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت


نواز شریف کی بحرینی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم نواز شریف نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں بحرین کے صنعتوں ، تجارت اور سیاحت کے وزیر زید آر الزیانی کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون سے بردرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ بحرین میں پاکستانی برادری دونوں برادر ملکوں کے درمیان انسانی پل کا کام کرنے کے علاوہ پاکستان اور بحرین کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

دوسری جانب بحرین کے وزیر تجارت نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے خصوصی مینڈیٹ کے ساتھ آئے ہیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری