حمص، شام میں دہشت گردانہ دھماکہ

خبر کا کوڈ: 1366605 خدمت: دنیا
شامی بس

شامی ٹی وی کا کہنا ہے کہ حمص میں دہشت گردانہ حملہ کیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شامی ٹی وی کا کہنا ہے کہ حمص میں دہشت گردانہ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

حمص پولیس سربراہ کا کہنا ہے مسافر بس میں بم رکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ابھی تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ شامی فوج کے دہشت گردی کے خلاف پے در پے کامیابیوں کے بعد عام شہریوں پر دہشت گردانہ حملوں میں تیزی آرہی ہے۔

اس زمرے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عام شہریوں کو نشانہ بنا کر فوج اور حکومت نے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری