جنوبی بغداد میں دھماکہ 6 افراد شہید، 19 زخمی


جنوبی بغداد میں دھماکہ 6 افراد شہید، 19 زخمی

عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے میں شدید دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد شہید جبکہ 19 زخمی ہو گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی بغداد میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھرے ٹرک کو پولیس چوکی کے قریب دھماکے سے اڑایا گیا۔

عراقی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ بغداد میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں 6 عراقی سیکیورٹی اہلکار شہید اور19 زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ تاحال کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم عراقی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں داعشی تکفیری دہشت گرد ملوث ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری