ملائیشیا کے وزیراعظم کا دورہ بھارت


ملائیشیا کے وزیراعظم کا دورہ بھارت

ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق میقاتی بھارت کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ وہ یہ دورہ اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

دوسری جانب نجیب رزاق نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بھارت اور ملائیشیا کے سفارتی تعلقات کو قائم ہوئے 60 برس ہو گئے ہیں لہذا ان دونوں ممالک کے درمیان موجود دوستی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ان کے دورے کا یہ بہترین وقت ہے۔

اس دورے میں نجیب رزاق کے ساتھ ان کی کابینہ کے کئی ارکان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملائیشیا میں آباد بھارتی کمیونٹی ملک کا تیسرا بڑا نسلی گروپ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری