ترکی کا شام میں جاری فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان


ترکی کا شام میں جاری فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان

ترکی نے کہا ہے کہ اس نے شمالی شام میں 7 ماہ پر محیط فرات شیلڈ نامی فوجی آپریشن کامیابی کے ساتھ ختم کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے شام میں جاری فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیا۔ بن علی یلدرم نے کہا کہ آپریشن فرات شیلڈ اپنی کامیابی کے بعد ختم ہو گیا ہے۔ اس کے بعد ہونے والا کسی اور آپریشن کا مختلف نام ہو گا۔

ترک وزیر اعظم نے نئے فوجی آپریشنز سے انکار نہیں کیا اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ کیا اب ترک فوجیں شام سے واپس آجائیں گی یا نہیں۔

یاد رہے کہ ترکی نے اگست میں شدت پسند تنظیم داعش کو اپنی سرحدوں سے دور ہٹانے اور مقامی کرد جنگجوؤں کی پیش قدمی روکنے کے لیے اس فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری