جماعت الاحرار نے ذمہ داری قبول کر لی / حکمرانوں کی شدید مذمت


جماعت الاحرار نے ذمہ داری قبول کر لی / حکمرانوں کی شدید مذمت

پاراچنار میں ہونے والے خوفناک دھماکے کی کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے ذمہ داری قبول کر لی ہے جبکہ پاکستان کے صدر و وزیراعظم نے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آج پاراچنار میں ہونے والے خوفناک دھماکے، جس میں تاحال 24 افراد شہید اور 90 زخمی ہو چکے ہیں، کی کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

دوسری جانب اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر و وزیراعظم نے پاراچنار میں بم دھماکے کی سخت مذمت کی ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں صدر نے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ظاہر کیا۔

متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف  نے جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

اسی طرح وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پارا چنار دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے میں شہید اور زخمیوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔

چوہدری نثار نے پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور متعلقہ حکام سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری