اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے پاراچنار میں ہونے والے دہشت گردانہ کاروائی کی مذمت


اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے پاراچنار میں ہونے والے دہشت گردانہ کاروائی کی مذمت

وزارت خارجہ کے ترجمان "بہرام قاسمی" نے شیعیان پاراچنار پر دہشت گردوں کے خودکش حملے کی مذمت کی اور کہا: جب تک کہ بعض ممالک صرف جبر کو اپنے اطمینان کا سبب سمجھتے رہیں گے، دہشت گردی کے سرطانی پھوڑے کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بہرام قاسمی نے جمعہ کے نمازیوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت، عوام اور اس دہشت گردانہ جرم کے شہداء و زخمیوں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا: جب تک کہ بعض عناصر منطق اور گفتگو کے بجائے جبر، کشت و خون اور انسانوں کے قتل عام کو اپنے منحوس مقاصد کے حصول کا سبب گردانتے رہیں گے اور جب تک کہ علاقے کے معدودے چند ممالک اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے بدامنی، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ کا سہارا لیتے رہیں گے، دہشت گردی کے سرطانی پھوڑے کا خاتمہ ممکن نہ ہوسکے گا۔

تاہم اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ خطاکار ممالک اور جبر و تشدد اور دہشت گردی کو فروغ دینے والے حکمران اپنے ہر جرم کا خمیازہ بھگت کر رہیں گے اور انہیں اپنے جرائم کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

قاسمی نے کہا: علاقے اور دنیا میں دہشت گردی کے علاج کے لئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی شریانیں کاٹ دینے کی خاطر آہنی عزم و ارادے اور تمام حکومتوں کو صداقت پر مبنی تعاون کے ایک مشترکہ اور حقیقی میکانزم میں اکٹھا کرنے کی ضرورت ہوگی۔

یاد رہے کہ کل پاراچنار میں ہونے والےایک زوردار بم دھماکے میں 24 افراد شہید جبکہ 90 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

اس خوفناک دھماکے کی کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری