"لوگوں کی حیثیت دنیا میں مال سے اور آخرت میں اعمال سے ہے"


"لوگوں کی حیثیت دنیا میں مال سے اور آخرت میں اعمال سے ہے"

3 رجب سنہ 254 ھ کو امام دہم فرزند رسول حضرت امام علی نقی علیہ السلام کی شہادت ہوئی۔

تسنیم نیوز ایجنسی: اسم مبارک علی علیہ السّلام، کنیت ابو الحسن علیہ السّلام اور لقب نقی علیہ السّلام ہے چونکہ آپ سے پہلے حضرت علی مرتضٰی علیہ السّلام اور امام رضا علیہ السّلام کی کنیت ابو الحسن ہو چکی تھی- اس لئے آپ کو ابوالحسن ثالث کہا جاتا ہے۔ آپ کی والدہ معظمہ، سمانہ خاتون تھیں-

آپ نے اپنے والد بزرگوار حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کے بعد اسلامی معاشرے کی امامت اوررہبری کی ذمہ داری سنبھالی۔

آپ کا ایک معروف لقب ہادی یعنی ہدایت کرنے والا ہے۔

امام نقی علیہ السلام مختلف سماجی ، سیاسی اور عقیدتی مسائل پربحث و مباحثے کے لئے متعدد نشستوں میں لوگوں کےسوالات کے جوابات دیا کرتے تھے۔

علم و ادب کی عظیم شخصیات آپ کے علم کے بحر بیکراں سے سیراب ہوتی تھیں۔

آپ نے ہمیشہ ضرورت مند اورپریشان حال لوگوں کی حاجت روائی اورمدد کی۔ دنیا گواہ ہے کہ آپ کے در سے کبھی کوئی ناامید نہیں گیا۔

حضرت علیہ السلام کی سیرت اوراخلاق وکمالات وہی تھے جو اس سلسلہ عصمت کے ہر فرد کے اپنے اپنے دور میں امتیازی طور پر مشاہدہ میں آتے رہے تھے.

قید خانے اور نظر بندی کاعالم ہو یا اٰزادی کا زمانہ ہر وقت اور ہر حال میں یاد الٰہی، عبادت، خلق خدا سے استغنائ ثبات قدم، صبر واستقلال مصائب کے ہجوم میں ماتھے پر شکن نہ ہونا، دشمنوں کے ساتھ بھی حلم و مروت سے کام لینا، محتاجوں اور ضرورت مندوں کی امداد کرنا یہی اورصاف ہیں جو امام علی نقی علیہ السّلام کی سیرت زندگی میں بھی نمایاں نظر اتے ہیں.

ایک طرف آپ کا انتہائی وسیع علم اور دوسری طرف لوگوں میں آپ کی محبوبیت اور مقبولیت نے عبّاسی حکمرانوں کے دلوں میں بغض و حسد کی آگ بھڑکادی اور آخر کار ایک سازش کے ذریعے آپ کو زہر دے کر شہید کروا دیا گیا ۔

آپ نے سامرہ میں شہادت کو شرف بخشا- اس وقت آپ کے پاس صرف آپ کے فرزند امام حسن عسکری علیہ السّلام موجود تھے-

آپ ہی نے اپنے والد بزرگوار کی تجہیز و تکفین اور نماز جنازہ کے فرائض انجام دیئے اور اسی مکان میں جس میں حضرت علیہ السّلام کا قیام تھا، ایوان خاص میں آپ کو دفن کر دیا وہیں اب آپ کا روضہ بنا ہوا ہے۔

آج وہیں اہل ایمان اور عقیدت مند زیارت سے شرف یاب ہوتے ہیں-

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری