سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری

خبر کا کوڈ: 1367777 خدمت: پاکستان
پرویز اشرف

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق احتساب عدالت نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے سابق وزیراعظم کی جانب سے حاضری سے اسثنیٰ کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پرویز اشرف کو گیپکو میں 400 سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں طلب کیا گیا تھا جبکہ وارنٹ گرفتاری عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کیے گئے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری