برطانیہ کا7 رکنی پارلیمانی وفد اعلیٰ سطح کے تبادلوں کیلئے کل پاکستان پہنچے گا


برطانیہ کا7 رکنی پارلیمانی وفد اعلیٰ سطح کے تبادلوں کیلئے کل پاکستان پہنچے گا

دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے سلسلے میں برطانیہ کا7 رکنی پارلیمانی وفد کل پاکستان پہنچ رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانیہ کا7 رکنی پارلیمانی وفد اعلیٰ سطح کے تبادلوں کیلئے کل پاکستان پہنچے گا۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمشن کے بیان کے مطابق پارلیمانی وفد پاکستان کی سیاسی قیادت کے علاوہ مختلف کاروباری اور سماجی رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ مظفر آباد کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ آزاد جموں و کشمیر کے صدر اوروزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور کشمیری پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کریں گے۔

اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کے اس دورے کا مقصد پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور مختلف شعبوں میں موجودہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری