موصل، ابوبکر بغدادی کا نائب ہلاک /  مسجد النوری کے ارد گرد جھڑپیں جاری


موصل، ابوبکر بغدادی کا نائب ہلاک /  مسجد النوری کے ارد گرد جھڑپیں جاری

عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے حملوں میں ابوبکر البغدادی کا ایک اہم کمانڈر ہلاک کردیا گیا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق مشرق موصل میں عراقی فوج نے کارروائی کرکے داعش کے اہم رہنما ابوانس الشیشانی کو ہلاک کر دیا ہے۔

عراقی فورسز، پرانے موصل میں داعشی دہشت گردوں کے ساتھ نبرد آزما ہیں۔

دوسری طرف عراقی فورسز کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ فوج اور وعوامی رضا کار فورسز النوری مسجد کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق داعشی دہشتگردوں نے  پرانے موصل کی ایک مسجد کے میناروں پر گولہ باری کرکے سخت نقصان پہنچایا ہے.

 واضح رہے کہ النوری مسجد وہی مسجد ہے کہ جس سے داعش کے سربراه نے تین سال قبل اپنی خلافت کا اعلان کیا تها.

یاد رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے اب تک  عراق میں سینکڑوں مربع کلومیٹر اور موصل کے درجنوں محلوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم نے پیر 17 اکتوبر2016 کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری