پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد


پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

ایک خفیہ اطلاع پر پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے ساحلی علاقے میں کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے ساحلی علاقے میں کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ گوادر بلوچستان کے ساحلی علاقے سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔

اسی خفیہ اطلاع کے تناظر میں پاکستان کوسٹ گارڈز گوادر کے کمانڈرنے اپنے علاقے کی چیکنگ مزید سخت، گشت میں اضافہ اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی۔

گذشتہ رات دوران موبائل گشت میں مختلف مقامات کی تلاشی کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے گوادر کے ساحل سمندر کے قریب (رْبار گوٹھ، جیوانی ) کے مقام پر ایک غیرآباد/ مخدوش گھر میں چھپائی گئی 391 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔

پکڑی جانے والی چرس کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تقریباً 60 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

منشیات کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری