پارا چنار دھماکہ

پاراچنار سانحہ سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے, افتخار محمد چوہدری

خبر کا کوڈ: 1368103 خدمت: پاکستان
پارا چنار دھماکہ

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متعلقہ اداروں سے اس سانحے کی عملی تحقیقات اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ و سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پاراچنار میں امام بارگاہ پر دہشتگردی کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے اس سانحے کی عملی تحقیقات کریں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا ئیں دی جائیں۔ 

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے پارا چنار دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ یہ واقعہ سیکورٹی ایجنسیوں کی ناکامی ہے کہ وہ پاکستان کے عوام اور املاک کی حفاظت نہیں کر سکے۔ 

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متعلقہ اداروں سے اس سانحے کی عملی تحقیقات اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی نے شہیدوں کے ورثا سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ورثا کی مالی و معاشی حفاظت کے لئے موثر اقدامات اُٹھائے جائیں۔ 
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت زخمیوں کے علاج کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری