افغانستان کی جانب سے پاکستان پر مارٹر گولے فائر + تصاویر


افغانستان کی جانب سے پاکستان پر مارٹر گولے فائر + تصاویر

افغانستان کی حدود سے پاکستان کے سرحدی علاقے پر مارٹر گولے فائر کیے گئے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔

خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق افغانستان کی حدود سے پاکستان کی حدود میں کرم ایجنسی کے علاقے میں واقع شنگلک اور کچ کینہ کے علاقے میں چار مارٹر گولے فائر کیے گئے۔

پو لیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چار میزائل سرحدی علاقے میں آ گرے۔

ایک میزائل شنگنگ میں مسجد کے قریب گرا جبکہ دوسرا ایک دوکان پر جا گرا جس سے دوکان مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

جبکہ دو میزائل کچ کینہ میں واقع قبرستان میں گرے۔

واضح  رہے کہ خوش قسمتی سے مارٹر گولے فائر ہونے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری