مقبوضہ کشمیر: مودی کے دورے پر مکمل ہڑتال


بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر پر حریت کانفرنس کی اپیل پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حریت رہنمائوں نے کہا کہ مودی کشمیر کا دورہ اس وقت کررہے ہیں، جب وادی میں صورتحال کشیدہ ہے اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام ،گرفتاریاں اور لوگوں کو بینائی سے محروم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مودی کے دورے کے پیش نظر مظاہروں سے خوفزدہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم ایک سرنگ کا افتتاح کرنے کیلئے آج مقبوضہ کشمیر کا دورہ کررہے ہیں۔