سعودی اتحاد کی یمن کے مارب صوبے پر شدید بمباری/ 5 ریسکیو اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید


سعودی اتحاد کی یمن کے مارب صوبے پر شدید بمباری/ 5 ریسکیو اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید

سعودی اتحادی افواج نے یمن کے صوبے مارب کے ضلع سرواہ پر شدید بمباری کرتے ہوئے 5 ریسکیو اہلکاروں سمیت 8 افراد کو شہید کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی اتحادی افواج کی یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی بمباریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی اتحادی افواج کی جانب سے تازہ ترین بمباری میں مزید 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 5 ریسکیو اہلکار جبکہ تین عام شہری شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی افواج نے کچھ ہی دیر پہلے یمن کے صوبے مارب کے ضلع سرواہ کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری