بحرین کے بادشاہ کی عام شہریوں کو فوجی عدالتوں میں سزائیں دینے پر موافقت


بحرین کے بادشاہ کی عام شہریوں کو فوجی عدالتوں میں سزائیں دینے پر موافقت

بحرین کے بادشاہ کی جانب سے عام شہریوں کو فوجی عدالتوں میں سزائیں دینے کے قانونی ترمیم کی تصدیق کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے قانون میں ترمیم کرکے مواقفقت کی ہے جس کے تحت عام شہریوں کو فوجی عدالتوں میں سزائیں دینے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

اس سے قبل بحرینی پارلیمان نے اس مسودے کو قومی اسمبلی سے پاس کرا لیا تھا۔

بحرینی عوام 14 فروری 2011ء سے مسلسل آل خلیفہ کی متعصب پالیسیوں کیخلاف احتجاج کررہی ہے، عوام آل خلیفہ حکومت سے آزادی، انصاف کے قیام اور متعصب رویوں کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ جہاں آل خلیفہ کی جابر و ظالم حکومت انقلابی جوانوں کے حوصلے پست کرنے کی غرض سے عام شہریوں پر مختلف قسم کے مظالم ڈھارہی ہے وہیں صہیونی فوج کے خصوصی دستے بحرینی پولیس کو تربیت اور سیکورٹی فرائض انجام دینے کیلئے منامہ پہنچ گئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری