ایران کے صوبہ جنوبی خراسان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ


ایران کے صوبہ جنوبی خراسان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

صوبہ جنوبی خراسان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے صوبے جنوبی خراسان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، زلزلے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

صوبہ جنوبی خراسان کے علاقے شوسف میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری