شام میں مزید فوجی کارروائیوں کی تیاری کر رہے ہیں، اردغان


شام میں مزید فوجی کارروائیوں کی تیاری کر رہے ہیں، اردغان

ترک صدر کا کہنا ہے کہ شام میں موجود دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کی تیاری کی جارہی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی مکمل ہوگئی ہے اب شام کے دیگر علاقوں میں موجود دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کی تیاری کی جارہی ہے۔

ترک رہنما رجب طیب اردغان کا کہنا ہے کہ شہر الباب میں  دہشت گردوں کے خلاف سپر فرات نامی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے تاہم دیگر علاقوں میں موجود دہشت گردوں کے خلاف ایک نئی کارروائی ترتیب دی جارہی ہے۔

اردغان کا مزید کہنا ہے کہ ترک فوج، شام کے پہاڑی علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

رجب طیب نے کہا: "دنیا ایک موسم بہار کی انتظار کرے ہم pkk سمیت شامی کرد ملیشیا، داعش  اور گولن کے حامیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ ترک حکومت نے گزشتہ سال اگست میں شام میں دہشت گرد گروہ داعش اور کرد عسکریت پسندوں  کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔

خیال رہے کہ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا تھا کہ سپر فرات نامی آپریشن مکمل ہونے کے بعد ایک نئی آپریشن پر غور کیا جارہا ہے اور ترک فوج شام سے دہشت گردوں کے خاتمے تک نہیں نکلے گی داعش سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائں گی۔

یاد رہے کہ شامی حکومت ترک فوج کی شام میں مداخلتوں پر نالاں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری