شام میں کیمیائی حملہ: سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب


شام میں کیمیائی حملہ: سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

شام میں ہونے والے مشتبہ کیمیائی حملے کے تناظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ 

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شام میں ہونے والے مشتبہ کیمیائی حملے کے تناظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ منگل کو ادلب کے مضافات میں واقع خان شیخون نامی قصبے میں ہونے والے فضائی حملے میں 11 بچوں سمیت 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے جن کے بارے میں معلوم ہوا کہ یہ زہریلی گیس سے متاثر ہو کر موت کا شکار ہوئے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوئتریس کا کہنا ہے کہ شام میں مشتبہ کیمیائی حملہ ایک "ایسا حقیقی لمحہ" ہے جس کی ہر صورت تحقیقات ہونی چاہیے۔

برسلز میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پیش آنے والا وحشیانہ واقعہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بدقسمتی سے شام میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی متواتر خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ واقعہ باغیوں کے زیر استعمال زہریلے مواد کے پھیلنے سے پیش آیا۔

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں باغیوں کے زیر تسلط قصبہ باغیوں کے زیر استعمال اسلحہ ڈپو میں رکھے گئے زہریلے مواد سے ہی متاثر ہوا جسے شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے نشانہ بنایا تھا۔

خیال رہے کہ امریکہ اور مغرب نے اس واقعے کا ذمہ دار شام کے صدر بشارالاسد کو قرار دیا ہے اور امریکی صدر نے اس واقعے کی شدید مذمت بھی کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری