ٹائم میگزین کی 100بااثرترین شخصیات میں پاکستانی نژاد اداکار کا جلوه

ٹائم میگزین نے رواں سال کی سو بااثرترین شخصیات میں پاکستانی الاصل اداکار "رضوان احمد" بھی شامل ہیں۔

ٹائم میگزین کی 100بااثرترین شخصیات میں پاکستانی نژاد اداکار کا جلوه

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ٹائم میگزین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ افراد اپنے خیالات اور نظریات سے دنیا میں تبدیلی لانے والوں میں سے ہیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار "ریض احمد" کا پورا نام رضوان احمد ہے، وه اپنی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے بعد دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے میں کامیاب ہوئے۔

 دو بہترین اور کامیاب فلمیں "جیسن  بورن" اور "سٹار وارز اینتھولوجی" ان کی بہترین کارکردگی کے باعث دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی فلموں میں شمار ہوتی ہیں۔

ان کامیابیوں کے بعد ریض احمد کا نام ٹائم میگزین کی اہم ترین فهرست میں شامل ہوگیا ہے۔

ٹائم میگزین ہر سال دنیا کی ایسی بااثرترین شخصیات کا انتخاب کرتا ہے جنہوں نے اچھے یا برے اسباب کی وجہ سے پورے سال دنیا کو متاثر کیا ہو۔ 

میگزین یہ بھی دیکھتا ہے کہ انٹرنیٹ پر ان شخصیات کے تاثرات کیا ہیں جس کے لئے جریدے کی جانب سے قارئین سے آن لائن رائے مانگی جاتی ہے۔

ٹائم میگزین کے مطابق قارئین کے آن لائن سروے سے یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ کون سالِ رواں کے دوراں ذرائع ابلاغ پر چھایا رہا اور کس نے انٹرنیٹ پر لوگوں کو کتنا متاثر کیا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری