جمعیت علماء اسلام  کی طالبان کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت

خبر کا کوڈ: 1371924 خدمت: پاکستان
عبدالغفور حیدری

پاکستان سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے طالبان کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ”ہم طالبان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ جمعیت علماء اسلام(ف) میں شامل ہوجائیں اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے پرامن طور پر سیاسی جدوجہد کریں“۔

سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے مگر پچھے دس سالوں سے جو لوگ بھی اسلام کے ساتھ منسلک ہیں ان کو دہشتگرد کہا جارہا ہے جبکہ اسلامی تعلیمات کو انتہا پسندی کا نام دیا جارہا ہے۔

جمعیت علماء اسلام(ف) کے رہنما کے مطابق ازاخیل اور نوشہرہ میں شروع ہونے والے تین روزہ عالمی اجتماع کا مقصد یہ ہے کہ اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اجتماع میں تین لاکھ کے قریب لوگوں کے آنے کی امید ہے جن میں بنگلہ دیش، سعودی عرب، قطر، بحرین اور اومان کے وفود پہلے پی پہنچ چکے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ اور نیپال کے وفود بہت جلد پہنچ جائیں گے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے بتایا کہ اس عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے مکہ کی مسجد کے امام شیخ صالح محمد ابراہیم بھی شرکت کریں گے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری