ٹرمپ کا شام پر حملے کا حکم/ فوجی ائیربیس پر میزائل داغے گئے


ٹرمپ کا شام پر حملے کا حکم/ فوجی ائیربیس پر میزائل داغے گئے

امریکی ذرائع ابلاغ کا کہناہے کہ صدر ٹرمپ نے شام کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے تحت پہلا میزائل حملہ شام کے فوجی ایئر بیس پر کیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کا کہناہے کہ صدر ٹرمپ نے شام کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے جس کے بعد شام کے فوجی ائیربیس پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

امریکی فوج نے شامی ائیر بیس پر دسیوں کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ امریکی فوج نے حمص کے علاقے میں کیمیائی ہتیھاروں کے ایک ذخیرے کو نشانہ بنایاہے۔

خیال رہے کہ شامی حکومت نے کئی بار واضح کیا ہے کہ ان کے پاس کیمیائی ہتھیار نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے شعیرت ائیر بیس پر 59 کروز میزائل داغے ہیں، امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ اس ائیر بیس میں کیمیائی ہیتھیار موجود تھے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے اس ائیر بیس پر حملہ کرنے کے احکامامت جاری کئے ہیں جس سے شامی عوام پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی فوجی طیاروں نے شام کے کئی پیٹرول پمپوں پر بھی فضائی حملے کئے ہیں۔

دوسری جانب شام نے امریکی فوجی کارروائی کو جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی پرزور مذمت کی ہے۔

امریکہ کی جانب سے کیمیائی حملوں کے خلاف کارروائی کے لئے سلامتی کونسل میں بھی درخواست جمع کرائی گئی تھی تاہم روس کی جانب سے ویٹو کی دھمکی کے باعث شام کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ نہ ہو سکی۔

یاد رہے کہ شام میں کئی مرتبہ داعشی دہشت گردوں نے ملک کے نہتے عوام اور فوج کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے اب انہی دہشت گردوں کے سرپرست اعلیٰ امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا بہانہ بنا کر شامی فوج کے خلاف کارروائی کرکے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری