شام پر امریکی حملہ دہشت گردوں کو مضبوط بنانے کی خاطر کیا گیا، ایران


شام پر امریکی حملہ دہشت گردوں کو مضبوط بنانے کی خاطر کیا گیا، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام پر فضائی حملہ دہشت گردوں کو مضبوط بنانےکی خاطر کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بہرام قاسمی نے شام پر امریکی میزائل حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ائیر بیس پر میزائل حملے دہشت گردوں کو مضبوط بنانے کی خاطر کئے گئے ہیں۔

بہرام قاسمی کا کہناتھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس قسم کے حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کے حملے نہایت خطرناک ہیں۔

بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ امریکی جہازوں کی طرف سے شامی ہوائی اڈے پر حملے قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادلب کے علاقے خان شیخون پر ہونے والے کیمیائی ہتھیاروں کے حملے مشکوک ہیں امریکہ نے دہشت گردوں کو مضبوط بنانے کی خاطر شام پر حملہ کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق شام پر امریکی جارحیت خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیل دے گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری