شامی فوج نے امریکی حملے سے پہلے ہی ائیر بیس کو خالی کردیا تھا، امریکی میڈیا


شامی فوج نے امریکی حملے سے پہلے ہی ائیر بیس کو خالی کردیا تھا، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی فوج نے حالیہ امریکی حملے سے پہلے ہی ایئربیس کو فوجی ساز و سامان سے خالی کردیا تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی ٹی وی چینل اے بی سی (ABC) نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی فوج نے امریکی میزائل حملے سے قبل شعیرات ایئربیس کو فوجی ساز و سامان سے خالی کردیا تھا۔

امریکی ٹی وی چینل کے مطابق شامی فوج کے اقدامات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ امریکی حملے کے بارے میں پیشگوئی کرچکے تھے۔

امریکہ نے متعدد شامی شہریوں کے مارے جانے کے بہانے گزشتہ رات شعیرات ایئربیس کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ اسی ائیربیس سے خان شیخون پر حملہ حملہ کیا گیا تھا۔

یہ ایسے موقع پر ہے کہ تسنیم کے نمائندے نے عرصہ پہلے رپورٹ دی تھی کہ شامی فوج نے اسرائیلی جنگی طیارے کو شعیرات ایئربیس سے نشانہ بناکر تباہ کیا ہے۔

دوسری جانب، روسی اور شامی حکام کا کہنا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے پھٹنے کا حادثہ کسی ایک طرف کی جانب سے حملہ کرنے سے پیش نہیں آیا بلکہ شامی فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرنے کے دوران ایک ایسا گودام تباہ ہوگیا جس میں کیمیائی مواد رکھا گیا تھا اور یہ مواد داعش کی توسط سے عراق سے شام منتقل کیا گیا تھا۔

  

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری