اہلسنت کی نماز وہابی العقیدہ علماء کے پیچھے جائز نہیں/ علامہ صاحب کی تاریخی آڈیو فائل


اہلسنت کی نماز وہابی العقیدہ علماء کے پیچھے جائز نہیں/ علامہ صاحب کی تاریخی آڈیو فائل

مرحوم علامہ سید شاہ تراب الحق قادری معروف عالم دین، سابق ممبر قومی اسمبلی اور ایک سو سے زائد کتب کے مصنف نے کہا تھا کہ اہلسنت کی نماز وہابی العقیدہ علماء کے پیچھے جائز نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، جماعت اہلسنت کے سربراہ شاہ تراب الحق کراچی میں انتقال کرگئے، طویل عرصے سے بیماری کے باعث اسپتال میں زیر علا ج تھے۔

روایت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے علامہ شاہ تراب الحق قادری کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیاہے۔

اہلسنت و الجماعت کے سربراہ علامہ شاہ تراب الحق رکن قومی اسمبلی اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن سمیت مختلف سرکاری اور غیرسرکاری عہدوں پر فائز رہے۔ کئی کتابوں کے مصنف اور تحریک ختم نبوت میں اہم کردار ادا کیا۔

قیام پاکستان سے ایک سال قبل 1946 میں ماہ رمضان کی 27 تاریخ کو علامہ شاہ تراب الحق حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد 1951 میں سقوط حیدرآباد کے بعد ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان پہنچے اور کراچی میں قیام کیا۔

علامہ شاہ تراب الحق کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں جمال مصطفی، خواتین اور دینی مسائل اور کئی سورتوں کی تفسیر شامل ہیں ۔ علامہ شاہ تراب الحق کی اہلیہ ستمبر 2015 میں انتقال کرچکی ہیں جبکہ مرحوم نے 3 بیٹوں اور 5 بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری