روس اور ایران شام پر امریکی حملے کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے, بروجردی


روس اور ایران شام پر امریکی حملے کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے, بروجردی

بروجردی نے اس بیان کیساتھ کہ شام نے تمام کمیایی ہتھیار اقوام متحده کے حوالے کر دئے ہیں, کہا: ایران اور روس ٹرمپ حکومت کے شام پر غیر عاقلانہ حملے کے خلاف خاموش نہیں ببیٹھیں گے.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ علا الدین بروجردی نے شام پر امریکی حملے اور کیمیائی حملے کے بارے میں بے جا توجیحات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام دنیا جانتی ہے کہ ایک معاہدے کے نتیجہ میں شام نے تمام کیمیایی ہتھیار اقوام متحدہ کے حوالے کر دئے ہیں اس لئے کوئی بھی کیمیائی ہتھیار شامی حکومت کے اختیار میں نہیں ہے.

بروجردی نے مزید کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اس وقت عمل میں لایا جاتا ہے جب فوج کو شکست کا احساس ہوجاتا ہے جبکہ شام کی فوج اس وقت بہترین صورتحال کا سامنا کر رہی ہے.
ان کا کہنا تھا کہ حلب کو آزاد کروا لیا گیا ہے اور باقی علاقوں کی آزادی کا عمل جاری ہے. 
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملک جو جنگ جیت رہا ہو ایسے اقدامات نہیں کرتا.

بروجردی نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ماضی میں دکھا دیا ہے کہ وہ کیمیایی ہتھیار استعمال کرنے سے ان کو کوئی عار نہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا موقف انتخابات کے وقت تضاد پر مبنی تھا.

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ نے شام کے امریکہ پر حملے کے بارے میں کہا ہے کہ امریکہ کے غیر عاقلانہ اقدام کے بغیر کسی تردید کے سنگین نتائج ہونگے کیونکہ روس اور ایران جیسے ممالک خطے میں امن مخالف اقدامات کے مقابلے میں آرام سے نہیں بیٹھیں گے.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری