شام میں امریکی جارحیت دہشتگرد عناصر کی تقویت کی خاطر کی گئی، صدر روحانی


شام میں امریکی جارحیت دہشتگرد عناصر کی تقویت کی خاطر کی گئی، صدر روحانی

صدر حسن روحانی نے گزشتہ رات شعیرات ایئربیس پر ہونے والی امریکی جارحیت کو دہشتگرد عناصر کو تقویت دینے کے مترادف قرار دیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ کیمیکل ہتھیاروں والا واقعہ نہایت دردناک تھا اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حملے نے ہمیں صدام حسین کی جانب سے سردشت میں ایرانیوں کیخلاف کیمیکل ہتھیاروں کے  حملہ کو یاد دلایا۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی جارحیانہ پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے شعیرت ائیر بیس پر 59 کروز میزائل داغے ہیں، امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ اس ائیر بیس میں کیمیائی ہیتھیار موجود تھے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے اس ائیر بیس پر حملہ کرنے کے احکامامت جاری کئے ہیں جس سے شامی عوام پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔

امریکی فوجی طیاروں نے شام کے کئی پیٹرول پمپوں پر بھی فضائی حملے کئے ہیں۔

دوسری جانب شام نے امریکی فوجی کارروائی کو جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی پرزور مذمت کی ہے۔

امریکہ کی جانب سے کیمیائی حملوں کے خلاف کارروائی کے لئے سلامتی کونسل میں بھی درخواست جمع کرائی گئی تھی تاہم روس کی جانب سے ویٹو کی دھمکی کے باعث شام کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ نہ ہو سکی۔

یاد رہے کہ شام میں کئی مرتبہ داعشی دہشت گردوں نے ملک کے نہتے عوام اور فوج کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے اب انہی دہشت گردوں کے سرپرست اعلیٰ امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا بہانہ بنا کر شامی فوج کے خلاف کارروائی کرکے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری