شام پر امریکی حملہ؛ ٹرمپ اور سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ


شام پر امریکی حملہ؛ ٹرمپ اور سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ

امریکی صدر نے سعودی عرب کے بادشاہ کو فون کرکے شام پر کئے جانے والے حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی بادشاہ ملک سلمان کے درمیان شام پر کئے جانے والے حملوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے ملک سلمان کو فون کرکے شام پر کئے جانے والے حملوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ملک سلمان نے شام کے خلاف ہونے والی امریکی جارحیت کو دلیرانہ اور درست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کا یہ اقدام خطے کے لئے خوش آئند ہے۔

ٹرمپ اور ملک سلمان نے علاقائی سیاسی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی جہازوں سے شامی ائیر بیس پر 59 کروز میزائل داغے گئے تھے جس کے نتیجے میں کافی جانی اور مالی نقصان ہوا تھا۔

ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک نے امریکی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری