شام پر امریکی حملہ درست لیکن ناکافی، اردغان


ترک صدر رجب طیب اردغان کا کہنا ہے کہ حمص کے الشعیرات ائیربیس پر امریکی حملہ درست لیکن ناکافی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے شام پر امریکی حملوں کو درست اور ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر مزید حملوں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ  جمعرات کی رات امریکی جنگی جہازوں نے شام کے الشعیرات ائیربیس پر 59 کروز میزائل داغے تھے جس کے نتیجے میں کافی جانی اور مالی نقصان ہوا تھا۔

اردغان نے اس سلسلے میں مزید کہا: "الشعیرات  ائیربیس پر حملہ، بشار الاسد کی طرف سے ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف نہایت مثبت اقدام تھا لیکن یہ کافی نہیں ہے اور شام کے خلاف مزید سخت اقدامات کی ضرورت ہے اور عالمی برادری شام میں جاری ظلم و بربریت کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ ایران اور روس سمیت دنیا کے بہت سارے ممالک نے امریکی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔