شام میں روسی اڈوں پر طیارہ شکن نظام نصب کیا جائے گا، روس


شام میں روسی اڈوں پر طیارہ شکن نظام نصب کیا جائے گا، روس

روس کا کہنا ہے کہ شام میں موجود تمام روسی فوجی اڈوں کو طیارہ شکن ایس 300 اور ایس 400 نظام سے لیس کیا جارہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ شام میں موجود تمام روسی فوجی اڈے طیارہ شکن ایس 300 اور ایس 400  سسٹم سے لیس کئے جارہے ہیں۔

روسی پارلیمنٹ کی سیکورٹی اور دفاعی کمیٹی کے سربراہ وکٹر اوزروف کا کہنا ہے کہ شام میں موجود تمام روسی فوجی اڈے خاص کر لاذقیہ کا ہوائی اور طرطوس کے بحری اڈے کو ایس 300 اور ایس400 میزائل نظام سے لیس کیا جارہا ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ایس 300 اور ایس 400 میزائل سسٹم مکمل طور پر بحری اور فضائی جارحیتوں کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ روس کا یہ بیان شام پر ہونے والے امریکی حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکہ نے شام کے الشعیرات ائیربیس پر 59 کروز میزائل فائر کئے تھے جس کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت کی گئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری