صحرائے یزد کا حیرت انگیز چشمہ، تصویری جھلکیاں


صحرائے یزد کا حیرت انگیز چشمہ، تصویری جھلکیاں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ یزد کے علاقے مھریز میں صحرا کے بیچوں بیچ ایک نہایت دلنشین چشمہ پایا جاتا ہے جو ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

خبر رساں ادارہ تسنیم: قارئین کی خدمت میں پہلے ہی عرض کرچکے ہیں که اسلامی جمہوریہ ایران کو خداوند عالم نے جہاں قدرتی ذخائر سے مالامال کیا هے وہیں سال کے چار موسموں گرما، سرما، خزاں اور بہار کی وجہ سے قدرتی مناظر اور حسین وادیاں بھی جمالیاتی ذوق رکھنے والے انسان کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔

ایران کا صوبہ یزد اپنی قدرتی خوبصورتی اور تہذیب و تمدن کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔

ہم اس مرتبہ آپ کویزد میں واقع  ایک ایسے چشمے کی سیر کرانے جارہے ہیں جو نہایت خوبصورت اور دلفریب ہونے کی وجہ سے ہزاروں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

یزد سے 40 اور مھریز نامی علاقے سے10 کلومیٹر دور ایک نہایت خوبصورت اور دلفریب چشمہ بہتا ہے جو ہر سیاح کی توجہ کو اپنی طرف مرکوز کیا ہوا ہے۔

غربالبیز نامی چشمے کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ پورے سال میں صرف دو مہنے بہتا ہے اس کے بعد قدرتی طور پر بند ہو جاتا ہے، موسم بہار میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس چمشے کو دیکھنے مھریز علاقے کا رخ کرتی ہے۔

چشمے کی نہایت پرکشش تصاویر پیش کی جارہی ہیں، ملاحظہ فرمائیں۔

ترتیب وپیشکش: غلام مرتضی جعفری

اہم ترین سیاحت خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری