امام کعبہ اور سعودی وزیر کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات


امام کعبہ اور سعودی وزیر کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات

سعودی وزیر مذہبی امور اور امام کعبہ نے جمعیت علماء اسلام کے صد سالہ تقریبات میں شرکت کے بعد وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں قریبی رشتہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے امام کعبہ کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبد العزیز بن محمد ال شیخ بھی موجود تھے، امام کعبہ نے گرم جوشی سے استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب سے مذہبی اور روحانی طور پر منسلک ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں قریبی رشتہ ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مذہبی رہنما اور دانشور اسلام کے خلاف منفی اثر زائل کرنے میں کردار ادا کریں، پاکستان اور سعودی عرب جغرافیائی طور پر دو لیکن دل ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

واضح رہے شیخ صالح محمد بن ابراہیم آج شام پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے اور نماز مغرب کی امامت کرائیں گے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر اراکین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ دورے کے باعث اراکین اور عملے کی چھٹی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری