مصباح الحق کے بعد یونس خان نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا


مصباح الحق کے بعد یونس خان نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

مصباح الحق کی طرح مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹریونس خان نے بھی ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کی زندگی میں ایسا وقت آتا ہے جب فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

ہمیشہ پاکستان کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی، میری دعا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ترقی کرے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں، آپ کے ساتھ ہی رہوں گا۔ اگر مجھ سے کچھ غلطیاں ہوئیں تو انہیں درگزر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی، دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجاؤں گا۔میرے اس فیصلے کا احترام کیاجائے۔

یونس خان نے مزید کہا کہ میری کوشش رہی ہے پاکستان کا اچھا سفیر بن کر کھیل سکوں اور اسپورٹس میں پاکستان کو آگے لے کر جاؤں۔ دعا ہے میری اچھی پرفارمنس سے پاکستان جیتے۔

یونس خان نے کپتان سرفرازاحمد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کرکٹر کے لیے موقع ہے کہ وہ پاکستان کی کرکٹ کو آگے لے جائے۔

پریس کانفرنس میں موجود ایک صحافی نے یونس خان نے سوال پوچھا کہ کہیں آپ اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس تو نہیں لے لیں گے۔

اس پر یونس خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اگر میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا تو مجھے بھی ’یوٹرن‘ کا نام دے دیا جائے گا۔

دوسری جانب چیرمین پی سی بی شہریار خان نے یونس خان کی ریٹائرمنٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق کا خلا پُر کرنا آسان نہیں ہو گا، دونوں کرکٹرز کے لیے مثالی اعزازی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، دونوں کا کرئیر قابل تعریف ہے جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری