وینزویلا: حکومت مخالف مظاہرے / سڑکوں پر عوام کا سمندر امڈ آیا + تصاویر


وینزویلا: حکومت مخالف مظاہرے / سڑکوں پر عوام کا سمندر امڈ آیا + تصاویر

وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں حکومت مخالف احتجاج میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جس میں سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس پھینکی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں لاکھوں کی تعداد میں اپوزیشن نے حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔

مظاہرین نے حکومت کی جانب سے اہم اپوزیشن رہنما پر عائد کی جانے والی پابندی کی شدید مذمت کی۔

اسی دوران پولیس کی مداخلت پر احتجاج پُرتشدد صورت حال اختیار کر گیا۔

سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس پھینکی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری