شام کیخلاف امریکی حملے پر شمالی کوریا کا ردعمل

خبر کا کوڈ: 1374266 خدمت: دنیا
رهبر کره شمالی

شام کیخلاف امریکی میزائل حملے پر شمالی کوریا نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کو ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شمالی کوریا نے کہا ہے کہ شامی ایئربیس پرامریکہ کا میزائل حملہ ناقابل معافی جرم ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جوہری ہتھیار تیار کرنے سے متعلق پیانگ یانگ کے فیصلے بالکل درست ہیں۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ شام شمالی کوریا کا ایک اہم اتحادی ملک ہے۔

واضح رہے کہ شام میں جنگ کے تقریبا چھ سال بعد پہلی مرتبہ امریکہ نے شامی فوجی ایئربیس پر حملہ کیا۔

امریکی صدر نے بشار اسد کو شام کے صوبہ ادلب کے شہر خان شیخون میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگایا ہے۔

ذرائع کی مطابق اس حملے میں70 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے شام میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

ٹرمپ نے بشارالاسد کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لئے اقوام عالم کو دعوت دی ہے۔

یاد رہے کہ ایران اور روس سمیت دنیا کے بہت سارے ممالک نے امریکی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری