شمالی افغانستان میں دھماکہ، 9 پولیس اہلکار جاں بحق


شمالی افغانستان میں دھماکہ، 9 پولیس اہلکار جاں بحق

افغان حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کی زد میں آکر 9پولیس اہلکارجاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے علاقے بلخ میں حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کی زد میں آکر 9پولیس اہلکار جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس فورسز کی گاڑی سڑک کے کنارے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور 14پولیس اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

شمالی افغانستان کے صوبے بلخ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ چمتال نامی علاقے میں پیش آیا ہے۔

واضح رہے کہ چمتال میں افغان سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور یہ واقعہ ایک ایسے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں سے حال ہی میں طالبان کو بے دخل کردیا گیا تھا۔

صوبہ بلخ میں ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک یا زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق پولیس فورسز سے ہے۔

 تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے شمالی صوبے بلخ میں حکومت مخالف مسلح افراد کی نقل و حرکت میں تیزی آئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری