مصر: چرچ میں خوفناک بم دھماکہ، 21 افراد جاں بحق 40 زخمی + ویڈیوز

خبر کا کوڈ: 1374492 خدمت: دنیا
مصر

مصر کے شہر طانطا میں موجود چرچ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد جاںبحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے 120 کلومیٹر دور طانطا میں موجود چرچ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد جاںبحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ عسائیوں کے اجتماع پر بم دھماکہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب پوپ فرانسس چند ہفتوں بعد دورے پر مصر آرہے ہیں جبکہ طنطا میں عسائیوں کے اجتماعات پر اس سے قبل بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔

پام سنڈے عیسائیوں کے مقدس دنوں میں سے ایک ہے جس کو وہ حضرت عیسیٰ کو یروشلم میں فاتح کے طورپر داخل ہونے کی مناسبت سے مناتے ہیں۔

میڈیا میں چرچ کے اندر کے دکھائے جانے والے مناظر کے مطابق لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور خون میں لت پت لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔

صوبائی ایمبولینس سروس کے سربراہ مغدی اواد نے ہلاکتوں کی تعداد تصدیق کی ہے۔

گورنر احمد دیف نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ چرچ کے اندر ہوا اور 42 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 

 

    تازہ ترین خبریں